جموں // نٹرنگ نے اپنی ہفتہ وارسنڈے تھیٹر نشست میں سعادت حسن منٹو کا ڈرامہ ـــــ’’انتظار‘‘پیش کیا۔اس ڈرامہ کے ہدایت کار سمیت شرما تھے ۔ڈرامہ منتظر کے انتظار سے شروع ہوتا ہے جب وہ اپنی محبوبہ کا انتظار کررہا ہوتا ہے جو ان سے ملنے ایک بڑی مدت کے بعد آ رہی تھی۔اب منتظر بہت خوش تھے اور خوشی میں جھومتے ہوئے اپنے آپ سے ہی باتین کر رہے تھے لیکن اتنے میں ہی ان کے گھر کچھ مہمان آ جاتے ہیں اور وہ خاطر داری میں مصروف ہوجاتے ہے اور جب ان کی محبوبہ آ جاتی ہے تو منتظرتھکا ہوا محسوس کرتا ہے اور ان کا ساری خوشی غمی میں تبدیل ہو جاتی ہے ان کی محبوبہ سے ملاقات کیا ہوتی وہ بے ہوش پڑ گئے اور ان کی محبوبہ وہاں سے چلی گئی اورمنتظر کی تمام خوشیوں پر پانی پھرگیا۔اس ڈرامہ کو نوجوان کلا کاروںنے بڑے ہی اچھے انداز میں پیش کیا اور حاضرین کو لطف اندوز کیا۔ جن کلاکاروں نے اس ڈرامہ میں اہم کردار نبھایا ان میں سے موہت شرما،سومیت شرما ،یاسین،گوپی شرمااور گوتم شرما کا نام قابل ذکر ہے۔ان کے علاوہ لائٹس اور موسیقی ونشکا گپتا اور میناکشی گپتا نے سر انجام دیا۔اور شو نیرج کانت کی نگرانی میں پیش کیا گیا۔