راجوری//خطہ پیر پنچال سے تعلق رکھنے والے نو منتخب کے اے ایس افسران کے اعزاز میں ڈاک بنگلہ راجوری میں سول سوسائٹی کی طرف سے ایک تقریب منعقد کی گئی ۔اس پروگرام میں تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوںاور انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی ۔تقریب میں ممبراسمبلی راجوری چوہدری قمر حسین ، وائس چیئرمین پہاڑی مشاورتی بورڈ کلدیپ راج گپتا،ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری ، آئی اے ایس افسر اویس احمد اور دیگران بھی موجود تھے ۔اس دوران وہ 13کے اے ایس افسران بھی موجو دتھے جن کاتعلق راجوری پونچھ اضلاع سے ہے اورجنہوںنے حالیہ نتائج میں کامیابی حاصل کی ۔ انہوںنے سول سوسائٹی ارکان اور دیگران کی طر ف سے اعزاز سے نوازاگیا۔اس موقعہ پر مقررین نے سبھی افسران خاص طور انجم خان کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ وہ نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کو ان سے تحریک لینی چاہئے اور اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرنی چاہئے ۔