کشتواڑ//نئے منتخب ضلع کانگریس صدرکشتواڑکاآج یہاں کشتواڑ پہنچنے پروالہانہ استقبال کیاگیا،بڑی تعدادمیں کانگریس ضلع لیڈران، عہدیداران اور بلاک صدور وکارکنان نے اس پرجوش تقریب میں شرکت کی اوراپنے محبوب رہنماکاگرمجوشی سے استقبال کیا۔اس موقع پرکانگریس لیڈران، یوتھ کانگریس کارکنان ، این ایس یوآئی ودیگران کی بھاری تعدادنئے ضلع صدر مہیندرسنگھ کااستقبال کرنے پہنچی۔اس سلسلے میں اہم تقریب ڈاک بنگلو کشتواڑمیں منعقد ہوئی جہاں جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نایب صدر ورکن اسمبلی کشتواڑ غلام محمد سروڑی، ایم ایل سی ٹھاکر بلبیر سنگھ، پی سی سی ارکان ، بلاک صدور، ڈی سی سی کشتواڑکے صدر وسینئرلیڈران نے شرکت کی۔پی سی سی نائب صدر جی ایم سروڑی نے اس موقع پراجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس واحد ایسی سیاسی طاقت ہے جو ریاست کے تینوں خطوں کی ترجمانی کرتی ہے اورتینوں خطوں کے عوام کی اُمنگوں کی واحد ترجمان ہے۔سروڑی نے کہاکہ کانگریس ریاست کی وحدت،سا لمیت اوربھائی چارے کے استحکام کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور ریاست جموں وکشمیر کی ایک اُبھرتی ہوئی مقبول ترین جماعت ہے۔سروڑی نے کہا’’ساڑھے تین برس کی پی ڈی پی۔بھاجپامخلوط سرکار کے دورکوایک سیاہ دور اورناکام دورکے طورپریاد رکھاجائیگا ۔ اُنہوں نے کہاکہ ریاست اس وقت ایک غیریقینی صورتحال ،خوف اورتشویش کے دورسے گذررہی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ جب کشمیرمیں دِن بدن تباہی کی جانب گامزن ہورہے ہیں، اورجموں میں فرقہ پرستی کے کالے بادل منڈلارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرکی تاریخ ایک سیاہ دورسے گذررہی ہے،اوریہ سب کچھ بھاجپاکی کارستانی ہے جوعوامی مسائل ومشکلات کوبھول کرصرف نفرت کی آندھی میں اُڑرہی اوراپنی سیاست چمکارہی ہے۔جموں وکشمیرپردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر نے پارٹی کیڈرسے تلقین کی کہ وہ موقع پرست اورمفاد پرست عناصرسے خبرداررہتے ہوئے گمراہ کن سیاست سے عوام کو تحفظ فراہم کریں اور کانگریس پارٹی کے عوام دوست پروگراموں وپالیسیوں کو گھرگھرپہنچانے میں لگن وتندہی سے کام کریں۔سروڑی نے موہیندرسنگھ کومبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں کشتواڑ کانگریس کے ضلع صدرمنتخب کئے جانے کاخیرمقدم کیا اورکہاکہ پارٹی اعلیٰ قیادت کایہ فیصلہ انتہائی قابل ستائش ہے اور یقیناموہندرسنگھ پارٹی کومضبوط بنانے میں اپنی سیاسی صلاحیتوں کابھرپورمظاہرہ کریں گے اورسب کو ساتھ لیکرچلنے کی ان کی خصوصیت پارٹی کیلئے سودمندثابت ہوگی۔سروڑی نے کہاکہ موہیندرسنگھ کی تقرری سے پارٹی کے قومی صدرراہول گاندھی کانظریہ واضح ہوتاہے جس کے تحت وہ عام گھروں سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے لیڈران کو بھی موقع دیتے ہیں اوراہم ذمہ داریاں سونپتے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ موہندرسنگھ پارٹی کارکنان ونوجوانوں کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔اس موقع پربولتے ہوئے ایم ایل سی ٹھاکربلبیرسنگھ نے کہاکہ لوگ مودی سرکارسے تنگ آگئے ہیں کیونکہ وہ اپنے تمام وعدے وفاکرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ ہرشہری کے بنک کھاتے میں15لاکھ روپے اور کالے دھن کی واپسی کے مودی کے وعدے دراصل عوام کو گمراہ کرنے اورووٹ بٹورنے کیلئے لبھائونے جملے تھے جواب لوگوں کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں۔ملک مہنگائی، افلاس، بے روزگاری، فرقہ پرستی کی لہر سے دوچارہے،روپے کی قیمت گرتی جارہی ہے، اورملک اقتصادی طورپرکمزورہوتاجارہاہے، عوام مودی کی جملے بازی سے پریشان اور نالاں ہوچکی ہے اور اب کانگریس سے اُمیدلگائے آئندہ چنائو کی منتظرہے۔اُنہوں نے کہاکہ مودی سرکارامیروں وسرمایہ دارو ں کی سرکارہے جہاں غریبوں کی کوئی پرواہ نہیں کی جاتی بلکہ امیروں کی خدمت کی جارہی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ2004میں بھاجپانے انڈیاشائننگ کانعرہ دیااورچنائو ہار گئی، اب بھی ملک کاموڈویساہی ہے اورمودی کی جملے بازی سے عوام اُکتاچکی ہے اورملک کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔صدر ضلع کانگریس کمیٹی کشتواڑ موہندرسنگھ پریہار نے اس موقعہ پر سونیاگاندھی، راہول گاندھی، غلام نبی آزاد، غلام احمد میر اور جی ایم سروڑی کے تئیں اِظہارِ تشکرکرتے ہوئے کہاکہ ان اعلیٰ قائدین نے انہیں ایک بڑی ذمہ داری سونپی اوروہ ان کی اُمیدوں پرکھرااُترنے میں کوئی کسرباقی نہ چھوڑیں گے۔اُنہوں نے کہاکہ وہ پارٹی کوزمینی سطح پرمضبوط بنانے میں کوئی کسرباقی نہ چھوڑیں گے اور تمام عہدیداران وکارکنان کو ساتھ لیکرچلیں گے۔اُنہوں نے کہاکہ کانگریس لیڈران وکارکنان کے مشورے اور تعاون ہی ان کی طاقت ہیں اوروہ ہمیشہ ان کی قدرکریں گے۔پریہارنے پی سی سی، اے وائی سی، مہیلااور این ایس آئی کارکنان کاشکریہ اداکیاجنہوں نے ان کاوالہانہ استقبال کیا۔اس موقع پرمعززین میں الطاف حسین ملک، غلام قادرشیخ، سنتوش کمار، محمد امین، علی محمد نائیک، طارق حسین وانی، الطاف حسین، بدیالال شرما، بشیر احمد شیخ، عبدالحمید، عبدالسلیم، شاہنواز حسین، رونک سنگھ، شرون سنگھ، کیپٹن جگدیش، ٹھاکر سمن بھنڈاری، وسیم سروڑی، فردوس مینگنو، وسیم مکر، رندیپ بھنڈاری، وکرم بھنڈاری، فاروق تپال، امرسنگھ، کیلاش چندر، رنگیل سنگھ، راکھی دیوی، ارشاد احمد طارق حسین مینٹو، نورحسین، روی شان، شنکر سنگھ، جتیندر کمار، راکیش بھگت، سندر سنگھ، مدن بھنڈاری، انل کمار، رومیش کمار، سیش کمار، کمل جیت سنگھ،بالکرشن ، تنویر احمد محمد اسلم، محمد شفیع، اخترحسین، زاہدحسین، غلام محمد مسعودی، شمس الدین، محمد یوسف، ہنس راج، محمد اقبال کین، خالد حسین شیخ، فاروق احمد وانت، غلام رسول، اصغر کھانگی، مشتاق احمد، فاروق احمد، حفیظ تیلی، مسرت حسین، بشیر احمد، نورحسین، راکیش کمار، ارشاد احمد، فاروق احمد، گل خان، غلام نبی ودیگران قابل ذکرہیں۔