نوشہرہ//نوشہرہ میں سنیچر کی صبح آٹھ بجے اچانک کالے بادل چھاجانے سے پورے علاقے میں اندھیرا ہی اندھیرا چھاگیا جس کا لوگوں نے خوب لطف اٹھایا۔ صبح اچانک آٹھ بجے موسم تبدیل ہوگیا اور پورے علاقے میں اندھیرا چھاگیا جس کے ساتھ ہی بارش بھی ہوئی جس کا لوگوں نے گرمی کے اس موسم میں لطف اٹھایا ۔ساون کے مہینے میں علاقے میں بارشیں ہوتی ہیں اور کبھی کبھار گھپ اندھیرا بھی چھاجاتاہے ۔