نوراترافیسٹول کے پانچویں روز کٹرہ میں ریجنل آئوٹ ریچ بیورو،وزارت اطلاعات ونشریات حکومت ہند نے مختلف مذہبی وثقافتی سرگرمیوں کاانعقادکیاگیا۔اس دوران آراوبیورو،کی جموں وکشمیر،راجستھان ،منی پور،گجرات سمیت دس ٹیموں نے شاندارکارکردگی کامظاہرہ کیاجس سے سامعین محظوظ ہوئے ۔اس موقعہ پرکمانڈنگ آفیسر ،چھٹی بٹالین، سی آرپی ایف جتندرکمارگپتامہان خصوصی تھے۔ انہوں نے ریجنل آئوٹ بیوروکے آرٹسوں کی کارکردگی کوسراہا۔قبل ازیں پروگراموں کاآغاز روایتی شمع روشن کرنے سے ہوا۔اس موقعہ پر گریماگپتا،درگاپرکاش ،سنیل کماراورگرنام سنگھ کے علاوہ آرایس منہاس، اوشامنہاس ، وشواناتھ پرشاد، گائتری پرشاد، راج کمارپادھا، پربھات پھیری صدربھی موجودتھے۔اس دوران پروگرام کی نظامت رام لا ل ،ریجنل آئوٹ ریچ بیورونے انجام دی۔اس دوران شرکاء میں مقامی خواتین، نوجوان اوردیگرعقیدت مندوں کی کثیرتعدادموجودتھی۔