نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی پہل این آئی ٹی میں اسٹارٹ اپ کشمیر میگزین کا آغاز

 عظمیٰ نیو ز سروس

سرینگر//وائس چانسلر سنٹرل یونیورسٹی کشمیر پروفیسر اے رویندر ناتھ نے جمعہ کوسٹارٹ اپ کشمیر میگزین کا آغاز کیا ۔وائس چانسلر موصوف ڈائریکٹر این آئی ٹی سرینگر کا اضافی چارج بھی سنبھالے ہوئے ہیں۔این آئی ٹی سرینگر میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں اسٹارٹ اپ کمیونٹی میں اسٹارٹ اپ کشمیر میگزین کے بانی اور چیف ایڈیٹر شاہد انصاری، گرینوویٹر انکیوبیشن فاؤنڈیشن (GIF) کے سی ای او شاہد میراور پروفیسر ایم ایف وانی سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔اسٹارٹ اپ کشمیر میگزین اپنی نوعیت کا پہلا میگزین ہے جو اختراعات، انٹرپرینیورشپ اور اسٹارٹ اپس پر فوکس کرتا ہے۔اس میگزین کا مقصد کاروباری افراد کو مطلوبہ تعاون اور رہنمائی فراہم کرکے ان کے کاروباری منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرنا ہے۔گرینوویٹر انکیوبیشن فاؤنڈیشن، این آئی ٹی سرینگر کے ذریعے چلنے والے اسٹارٹ اپ کشمیر میگزین نے کشمیراوبزرور کے تعاون سے اس میگزین کا افتتاحی شمارہ پیش کیا۔