نعتِ شریف

غمِ فرقت کا مارا ہوں، سہارا یا رسول اللہؐ
ہے گھبرا کر تمہیں دل نے، پکارا یا رسول اللہؐ

گناہوں پر ندامت ہے، جہاں بھر کا میں مجرم ہوں
پشیماں ہوں، پشیماں ہوں، پشیماں یا رسول اللہؐ

کرم کی اک نظر ہو خستہ حالی پر مری، آقا
کھڑا ہوں در پہ تیرے بے سہارا یا رسول اللہؐ

سکونِ دل، قرارِ جاں، ہو بے شک عکسِ قرآنی
میں تیرے سنگ سا را ہوں، میں سارا یا رسول اللہؐ

میںعاصی ہوں، میں عاجز ہوں، میں جو بھی ہوں، تمہارا ہوں
تمہارا ہوں، تمہارا ہوں، تمہارا یا رسول اللہؐ

تلاطم میں میں ہوں اُلجھا، ہوا ہر سُو مگر بِگڑی
ہو دل کی کشتی کا وا حد، کنارا یا رسول اللہؐ

عادل حُسین
طالب علم جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی
[email protected]