نعتِ شریف

ہر قدم ہر فعل انؐ کا رہنما ہے
قند و شیریں قولِ احمدؐ معجزہ ہے

چاند کو شرمندہ دیکھے، بولے جابرؓ
کوئی آقاؐ سا نہ دیکھا خوشنما ہے

تو ہی مزّمّل ہو مدّثّر ہو یٰسٓ
وصف تیرے طٰہٰ کیا کیا مصطفٰیؐ ہے

نور چشموں میں ہے آتا دیکھنے سے
خوب کیا نعلین انؐ کے تابداں ہے

سانس لیتے رفتہ رفتہ سب وباء میں
ہم سے ہوتا دور جیسے درفشاںؐ ہے

کب ہے لوٹا در سے خالی انؐ کے کوئی
یعنی عادلؔ حاصل ترا اب طے شدہ ہے

عادلؔ حُسین
راجپورہ، پلوامہ
[email protected]