کابل // افغانستان کے نصف سے زیادہ اضلاع پر طالبان نے کنٹرول حاصل کرلیا، افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان میں بدترین حالات کا ذمے دار امریکا ہے۔ ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے نصف سے زیادہ اضلاع طالبان کے قبضے میں چلے گئے، امریکی اخبار کے مطابق افغانستان میں طالبان کی عسکری کارروائیوں کے باعث شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں، ہر ہفتے کم ازکم 30ہزار افغان بے گھر ہورہے ہیں، افغانستان میں بہت سے بے گھر افرادنے خیموں میں پناہ لی ہے۔ بہت سے افغان محفوظ مقامات پررشتے داروں کے ہاں بھی منتقل ہوئے، ہزاروں افغان باشندے دیگر ممالک کے ویزے کے لیے درخواست دے رہے ہیں،امریکی اخبار میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغانستان کے400 میں سے آدھے سے زیادہ اضلاع طالبان کے قبضے میں ہیں۔