منجا کوٹ //منجا کوٹ تحصیل میں نجی سکول ایسوسی ایشن کی جانب سے زونل باڈی تشکیل دی گئی ۔اس موقعہ پر نجی سکول ایسوسی ایشن کے ضلع صدر سجاد طارق ،ضلع جنرل سیکریٹری پرویز احمد چوہدری اورنجی سکولوں کے مالکان بھی موجود تھے ۔اراکین کی جانب سے چیئر مین انٹر نیشنل سکول منجا کوٹ پرویز خان کو زونل صدر منتخب کرلیا گیا ہے جبکہ آصف قاضی کو کو جنرل سیکریٹری، قاری مشتاق احمد کو ترجمان کے علاوہ عمران خان ،صغیر احمد کو بھی نئی تشکیل شدہ باڈی میں شامل کیاگیا ہے ۔اس موقعہ پر محکمہ تعلیم سے وابستہ آفیسران و ملازمین کیساتھ ساتھ معززین بھی موجود تھے جبکہ ایسوسی ایشن کی ضلع باڈی کے اراکین نے نئی تشکیل شدہ باڈی کے اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ محنت و لگن کیساتھ کام کریں گے ۔