نامور کھلاڑیوںکی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات | سپورٹس پالیسی کے نفاذ پر تبادلہ خیال

جموں//جموں و کشمیر کے نمایاں کھلاڑیوں کے ایک وفد نے کل راج بھون میں لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ ایس ندیپ سنگھ انٹر نیشنل پیرا تائیکوانڈو میڈلسٹ ، مسٹر دانش شرما بین الاقوامی جوڈو کھلاڑی اور کوچ اور اپو جموال ووشو نیشنل میڈلسٹ نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی اسپورٹس پالیسی کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے نمایاں کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ جموں کشمیر حکومت جموں و کشمیر اسپورٹس پالیسی 2022 کے ذریعے کھلاڑیوں کے مفادات کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے ۔