بارہمولہ// شرپورہ کنڈی میں پولیس نے وہدنہ نالہ سے ایک نامعلوم معمر شہری کی لاش برآمد کی ہے۔ مقامی لوگوں نے جمعہ کو ایک لاش کو نالہ وہدنہ شر پورہ میں دیکھی اور پولیس کو مطلع کیا۔چندوسہ پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔لاش کو قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد اسے سب ضلع اسپتال چندوسہ میں رکھی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او چندوسہ کاکہنا ہے کہ لاش کی شناخت کی کوششیں کی جارہی ہے ۔