گاندربل//نالہ سندھ کولیزپر دینے کیخلاف گنگرہامہ گاندربل میں سینکڑوں محنت کشوں نے پرامن احتجاجی مظاہرے کئے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے نالہ سندھ سے تعمیراتی مواد لیز پر دینے کے لئے مقامی اور بیرونی ٹھیکیداروں کے خواہشمند سے ٹینڈر نکال کر نالہ سندھ کو لیز پر دینے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں جس کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں مقامی محنت کش طبقہ بے روزگار ہورہے ہیں جن میں پڑھے لکھے نوجوانوں کی خاصی تعداد بھی شامل ہے۔ احتجاج میں موجود افراد ضلع انتظامیہ سے مانگ کررہے ہیں کہ نالہ سندھ کا ٹینڈر واپس لیا جائے تاکہ ان کو فاقہ کشی کی نوبت نہ آئے۔واضح رہے کہ نالہ سندھ کو لیز پر دینے سے ہزاروں کی تعداد میں گاندربل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد بے روزگار ہورہے ہیں۔اس بارے میں کشمیر عظمی کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی مزدوروں نے کہا کہ ہمارا نالہ سندھ سے روزگار جڑا ہے مگر بدقسمتی سے سابقہ دور حکومت میں نالہ سندھ کو لیز پر دینے کے احکامات جاری کئے گئے تب سے ہم لوگ فاقہ کشی کے شکار ہوگئے ہیں‘۔انہوںنے کہاکہ ’ہم ضلع ترقیاتی کمشنر اور ایس ایس پی گاندربل سے التجاء کرتے ہیں کہ وہ لیز پر دینے کا ٹنڈر واپس لے کر ہم مزدوروں کا روز گار ختم نہ کریں‘۔