کپوارہ//نا ظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر نے کپوارہ ضلع کا دورہ کر کے ہندوارہ میں میگا انرولمنٹ مہم کا افتاح کیا اور کہا کہ اب سرکاری سکولو ں میں بچو ں کی ایک خاصی تعداد داخلہ لے رہی ہے جو ایک خوش آئند قدم ہے ۔انہوںنے گرلز ہائر سیکنڈری سکول ہندوارہ اور مڈل سکول ہندوارہ میںایک داخلہ مہم میں شرکت کی جس کے دوان نا ظم تعلیم نے باضابطہ دور اس مہم کا افتاح کیا جس کے دوران نویں جماعت میں قریب 150طلبہ نے داخلہ لیا ۔انہو ں نے کہا کہ اب بچے سرکاری سکولو ں میں داخلہ لیتے ہیں کیونکہ محکمہ تعلیم نے با ضابطہ بچو ں کے داخلہ کے لئے ایک مہم چلائی جو بہت کامیاب رہی ۔انہو ں نے مزید کہا کہ معیاری تعلیم اہمیت کی حامل ہے چاہے وقت کتنا ہی ترقی کر لے ۔ناظم تعلیم نے کہا ’’ یہ کمپیوٹر اور سائنس و صنعتی ترقی کا دور ہے ‘‘۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے انرولمنٹ ڈرائیو کی جو مہم شروع کی ہے اس سے تعلیم یافتہ افراد کی شرح میں نمایا ں اضافہ ہوتا ہے ۔انہو ں نے مزیدکہا کہ انرولمنٹ ڈرائیو کی مہم کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ بچو ں کو تعلیم حاصل کرنے میں موقع فراہم ہوتا ہے تاکہ ہر ایک جگہ تعلیم کا رجحان بڑھے ۔ڈاکٹر تصدق میرنے کہا کہ کشمیر میں ایسے بھی بچے ہیں جو سکولو ں کا رخ نہیں کرتے جو معاشرے کی بے حسی ہے ۔انہوںنے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچو ں کو تعلیم کی طرف مائل کریں ۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے جو داخلہ مہم جاری ہے اس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے ہیں اور کپوارہ ضلع میں یہ مہم بہت کامیاب رہی ہے ۔نا ظم تعلیم کا کہنا ہے کہ کپوارہ ضلع کے طلبہ بہت ہی ذہین ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہا ں کے طلبہ زندگی کے ہر شعبہ میں اپنا لوہا منوانے میں کامیاب ہوتے ہیں ۔انہو ں نے حال ہی میں جے ای ای ،آئی ٹی ٹی امتحانات میں بہترین کا ر کردگی دکھانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور ان میں اسناد تقسیم کیں ۔ناظم تعلیم نے ہندوارہ کے بائز ہائر سیکنڈری سکول کے علاوہ دیگر سرکاری سکولو ں کا بھی معائنہ کیا ۔اس موقع پر سینکڑوں طلبہ کے علاوہ ماہر تعلیم ،ڈی ڈی سی چیئر مین عرفان پنڈت پوری ،میو نسپل کمیٹی عملے کے علاوہ ٹیچرس فورم کے زعما ء اور چیف ایجوکیشن افسر کپوارہ عبد الحمید فانی اورڈپٹی چیف ایجو کیشن کپوارہ بھی موجود تھے ۔ٹیچرس فورم نے محمد امین خان کی قیات میں نا ظم تعلیم سے ملاقات کی اور انہیں اساتذہ کو در پیش مسائل کے حوالہ سے جانکاری دی جبکہ جن سکولو ں میں اساتذہ کی کمی اور جگہ کی کمی ہو اس کو بھی پورا کیا جائیں ۔ناظم تعلیم نے انہیں یقین دلایا کہ ان کی جائز مانگو ں کو پورا کیا جائے گا۔