نئے بادشاہ کی تصویر والاسکہ | تیاری کے بعد نمائش

لندن//برطانیہ کی شاہی ٹکسال نے نئے بادشاہ چارلس سوم کے مجسمے کی تیاری کے بعد اس کی نمائش کر دی۔ شاہ چارلس سوم کا یہ مجسمہ ماہر مجسمہ ساز مارٹن جیننگز نے بنایا ہے۔نئے بادشاہ کا مجسمہ ان کی تخت نشینی کے بعد بنایا گیاجس کی منظوری خود شاہ چارلس سوم نے دی ماہر مجسمہ ساز مارٹن جیننگز نے کہاکہ انہوں نے مجسمہ بادشاہ کی تصویر سے بنایا ہے۔مجسمہ ساز مارٹن جیننگز نے کہا کہ وہ بڑی انکساری کے ساتھ سمجھتے ہیں کہ ان کے بنائے گئے اس مجسمے کو لوگ صدیوں تک دیکھیں گے، ان کے بقول یہ سب سے چھوٹا کام ہے جو انہوں بطور مجسمہ ساز کیا ہے تاہم یہ تاریخی اعتبار سے ایک بڑا کام ہے۔شاہ چارلس سوم کی مس مجسمے کی مدد سے بنائی گئی آنے والے دنوں میں پانچ پاونڈ کے سکے پر منعکس کی جائے گی۔جبکہ آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کے حوالے سے ایک یاد گاری سکہ 50 پنس کا جاری کیا جائے گا۔شاہ چارلس سوم اور ان کی والدہ دونوں کی تصویروں والے سکوں میں یہ بھی فرق ہو گا کہ شاہ چارلس سوم کی سکے پر نظر آنے والی تصویر کا رخ بائیں جانب ہو گا ، جبکہ ملکہ الزبتھ دوم کی تصویر دائیں رخ سے دیکھی جا سکے گی۔برطانوی شاہی سکوں کی روایت یہ ہے کہ پہلے والے بادشاہ یا ملکہ کے بعد آنے والے بادشاہ یا ملکہ کی تصویر کا رخ سکے پر ایک دوسرے کی تصویر کے مخالف سمت میں ہوتا ہے۔