سرینگر//انسپکٹرجنرل پولیس کشمیروجے کمار نے پولیس کنٹرول روم سرینگر میں میڈکل سپرانٹنڈنٹ پولیس ہسپتال سرینگر ڈاکٹر بلال احمد راجہ کی سبکدوشی پر موصوف کی خدمات کو سراہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کے دوران آئی جی پی کشمیر کے علاوہ پولیس کے دیگر سینئرافسران نے بھی شرکت کی ۔آئی جی پی کشمیر وجے کمارنے سبکدوش ہوئے افسر کی خدمات کی سراہنا کی اور ان کی اچھی صحت اور کامیابی کے لئے دعا کی۔ الودعی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز جموں و کشمیر پولیس کے آڈیٹوریم میں کیا گیا ،جس میں سینئر افسران ، اسٹاف اور دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر شرکاء نے پولیس ہسپتال میں ڈاکٹر بلال کے رول کی سراہنا کی ۔ ڈاکٹر بلال نے پولیس ہسپتال سرینگر میں میڈکل افسر سے لیکر میڈکل سپر انٹنڈنٹ تک اپنے فرائض 22 سال تک انجام دئے ۔ڈاکٹر بلال کی جگہ اب ڈاکٹرخالد پرویزاس ہسپتال میں میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں گے ۔