جموں//پھلایاں منڈال کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے ایک دلچسپ مقابلہ نے میڈیا الیون کرکٹ کلب جموں نے ریڈرز کیفے XIکو 40رن سے شکست دے دی۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری میڈیا الیون کی ٹیم نے مقررہ 20ائور میں 5وکٹ کھو کر 174رن بنائے۔ رنجیت سنگھ نے 55گیندوں میں86رن کی آتشیں پاری کھیلے ۔ سنیل بالی نے 10بال کھیل کر 15رن بنائے۔ ریڈرس کیفے کی جانب سے وسیم اور رتیش نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ مقررہ ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ریڈرز کیفے کی پوری ٹیم 134کے مجموعی سکور پر پویلین واپس لوٹ گئی۔ راگھو24رن کے ساتھ سر فہرست رہے جب کہ رتیش نے 14رن بنائے ، اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابل ذکر سکور نہ کر سکا۔ میڈیا الیون کی جانب سے لکی سنگھ نے ہیٹ ٹرک کی جب کہ یش کھجوریہ، سچن سنگھ اور میر عمران نے ایک ایک وکٹ لیا۔ رنجیت سنگھکو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔