رامبن // رام بن میں کسان میلے کی تقریب میں موجود میونسپل کمیٹی رام بن کے چیئرمین امت بھارتی ، وائس چیئرمین محمد خالد وانی اور وارڈ نمبر سات کے کونسلر گوپال رینہ نے تقریب میں مبینہ طور توجہ نہ دینے اور پروٹوکول کا خیال نہ رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے تقریب سے واک آؤٹ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ تقریب میں موجود سابق ممبران اسمبلی کی سخت آؤ بھگت کی گئی جبکہ میونسپل چیئرمین سمیت انکے ساتھیوں کو پانی تک کیلئے نہیں پوچھا گیا جس کی وجہ سے وہ سٹیج سے اتر کر تقریب سے نکلنے پر مجبور ہوئے۔