مینڈھر// مینڈھر قصبہ کے دوکا ندارو ں نے بی ڈی او مینڈھر کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ وہ قصبہ کی صفا ئی پرکوئی بھی تو جہ نہیں دے رہے جس کے نتیجہ میں حالیہ بارش سے پانی دوکانوں کے اندر چلاگیا جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہواہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اس نقصان کی تمام تر ذمہ داری بی ڈی او مینڈھر پر عائد ہو تی ہے کیو نکہ بس اڈا مینڈھر کی بو لی لگا کر بی ڈی او مینڈھر نے 13لا کھ روپے جمع کئے اور اس پیسے کا نا جائز طور پر استعمال کیاگیا۔ محمد سفیر، شاہد اقبال، راجیش کما ر ، ونو دتاوغیرہ نے کہا کہ بی ڈی او مینڈھر نے با زار کی صفا ئی کیلئے 13 صفا ئی کر مچاری لگا ئے ہوئے ہیں جبکہ ریکا رڈ میں17 صفا ئی کر مچاری ہیں جس کی انکوائرئی ہو نی چاہئے کہ چار لوگ کون ہیں اور انہیں کس کام کی تنخواہ مل رہی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ انتظامیہ فو ری طور اس معاملے میں مداخلت کرے اور مینڈھر میں صفائی کے ساتھ ساتھ ملازمین کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں ۔انہوںنے کہاکہ پانی کی نکاسی کا بندوبست کیاجاناچاہئے تاکہ انہیںہر بار نقصان سے دوچار نہ ہوناپڑے ۔