کٹرہ//اگھارجیتومیلے کے دوسرے روز بھاری تعدادمیں مقامی وغیرریاستی عقیدت مندوں کی بھیڑرہی ۔گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی اگھارجیتومیلے میں ایک شوبھایاتراکااہتمام کیاگیاجس میں بھاری تعدادمیں کسانوں اورباواجیتوکے عقیدت مندوں نے حصہ لیا۔اس دوران شوبھایاترامیں شامل عقیدت مندبھجن ،روایتی کارک گاررہے تھے۔اس کے علاوہ میلے کے دوسرے روزمختلف محکموں کی طرف سے لگائے بیداری سٹالوں پربھی کسانوں کوبہبودسکیموں کی جانکاری دی گئی۔ضلع انتظامیہ اورمقامی کمیٹی ممبران نے میلے کیلئے تمام ترانتظامات کئے تھے۔اس دوران ڈوگری ڈرامہ بابواجتیوبھی نٹرنگ تھیٹرگروپ کی جانب سے پیش کیاگیا۔باواجیتو کے جنم استھان پر یہ ڈراما دکھانے کاآغاز نٹرنگ نے پانچ سال قبل کیاتھا۔اس ڈرامے کودیکھنے کیلئے بھاری تعدادمیں لوگ آئے تھے اوریہ ڈراما دکھانے کامقصد نوجوان طبقہ کوباواجیتوکی زندگی اوران کی تعلیمات کے بارے میں جانکاری فراہم کرناتھا۔