ابوظبی //رائل چیلنجرس بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے پیر کو دہلی کیپٹلز کے خلاف آئی پی ایل میچ میں چھ وکٹوں کی شکست کے بعد کہا کہ یہ ان کے لئے ایک ملا جلا احساس ہے اور ٹیم کا پلے آف سے پہلے ٹاپ ٹو میں شامل ہونا خوشگوار ہوتا۔دہلی کے خلاف شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہار کے باوجودکوہلی نے آئی پی ایل 13 کے پلے آف میں کوالیفائی کرنے میں کامیابی کو ایک ملا جلا احساس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم نے کوالیفائی کرنے کے لئے پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کا مظاہرہ کیا ہے ۔وراٹ کوہلی کی زیرقیادت رائل چیلنجرز بنگلور بھلے ہی دہلی کیپٹلز کے خلاف شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہار گئی لیکن پھر بھی وہ آئی پی ایل 13 کے پلے آف میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہی۔ کوہلی نے بھی کہا ہے کہ ٹیم نے کوالیفائی کرنے کے لئے پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کا مظاہرہ کیا ہے ۔ بنگلور نے دہلی کو 153 رنز کا ہدف دیا جو انہوں نے 19 اوور میں چار وکٹیں گنوا کر حاصل کرلیا۔میچ کے بعد کوہلی نے کہا کہ یہ ایک ملا جلا احساس ہے ۔ آپ میدان میں آکر کوشش کرتے ہیں کہ نتائج آپ کے حق میں آئیں۔شاید 11 ویں اوور تک ٹیم انتظامیہ نے ہمیں 17.3 اوورز کے اعدادوشمار کے بارے میں بتایا تھا۔ میچ ہمارے ہاتھ سے جارہا تھا لیکن درمیانی اوورز میں ہم نے اسے اپنے کنٹرول میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے ٹورنامنٹ میں کوالیفائی کرنے کے لئے عمدہ کرکٹ کھیلی ہے ۔ ہمارے پاس فائنل سے قبل دو اور میچ ہیں۔اس جیت کے ساتھ ہی دہلی کیپٹلز کی ٹیم کو 14 میچوں میں 16 پوائنٹس مل گئے ہیں۔ اس دوران مسلسل چار شکستوں کے باوجود بنگلور کی ٹیم پلے آف میں 14 پوائنٹس کے ساتھ پہنچی۔ آر سی بی کے شائقین اور ٹیم پلے آف میں بنگلور
کوالیفائی کرنے سے بہت خوش ہیں۔