بھدرواہ //ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل این سی سی میجر جنرل نالیندر کمار نے منگل کے روز بھدرواہ میں قائم سالانہ این سی سی کیمپ کا دورہ کیا ، جہاں پر اُنکااستقبال کیمپ کمانڈنٹ کرنل رجنیشن پرتاپ اور ڈثپٹی کمانڈنٹ ڈاکٹر جاوید اقبال نے کیا ۔انہیں کیڈٹوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔کالج کے پرنسپل ایس کے بڑوال کے ساتھ رسمی میٹنگ کے بعدمیجر جنرل کو کیمپ کمانڈنٹ نے این سی سی کی کارکردگیوں اور کیڈٹوں کی جاری تربیت کے سلسلہ میں جانکاری پیش کی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے کیڈٹوں کی تربیت کی ستائش کی اور اس میںمزید بہتری کی صلاح دی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ این سی سی کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں ربط و ضبط پیدا کرنا اور انہیں ایک ذمہ وار شہری بنانا ہے،تاکہ وہ ملک کے تئیں اپنی ذمہ واری اور فرض کو سمجھ سکے۔کیمپ میں ڈوڈہ ،رام بن اور کشتواڑ اضلاع کے 25 سکولوں اور کالجوں کے406 لڑکوں اور 20 لڑکیوں پر مشتمل 426 کیڈٹ 10 روزہ کیمپ میں شرکت کر رہے ہیں۔باقاعدہ تربیت کے علاوہ کیڈٹوں نے سماجی خدمات جیسے کہ سوچھ بھارت ابھئیان ،شجر کاری اور بیداری پروگراموں میں بھی شرکت کی۔ اے ڈی سی نے اس موقعہ پر شجر کاری میں بھی شرکت کرکے دیودار کے کئی درخت لگائے۔