انقرہ //ترکی نے مہلک آگ پر قابو پانے کے لیے یورپی یونین سے مدد کی درخواست کی ہے۔ اتنے بڑے پیمانے پر لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ترکی کے پاس انتظامات ناکافی ہیں۔ اس قدرتی آفت کے بعد انقرہ نے جنگل میں لگی آگ سے شہری اثاثوں کے تحفظ میں مدد کے لیے یورپی کمیشن کو متحرک کیا ہے۔بیلجیم کی جانب سے اس آگ پر قابو پانے کے لیے کچھ ہوائی جہازوں کو بھیجا گیا ہے جن میں کینیڈین فضائی کمپنی کا طیارہ بھی موجود ہے۔ کروشیا اور سپین یورپی یونین کی جانب سے ریسکیو سکواڈ میں شامل ہے۔بحرانی کیفیت پر قابو پانے کے لیے یورپی یونین کے ادارے کے کمشنر جینز لینارک نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں یورپی یونین ترکی کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔کمشنربرائے کرائسز مینجمنٹ نے مزید کہا ہے کہ میں ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس آفت میں مدد کی پیشکش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ترک عوام کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔