جموں//1966 میں پولیس کی گولیوں کانشانہ بن کرہلاک ہونے والے طلباء کی یادتازہ کرنے اورانہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے طلباء تنظیم جے جے ایس ایف نے اپنی سابقہ روایات کوبرقراررکھتے ہوئے 16اکتوبر 2018 سے تین روزہ برت شروع کیاتھاجوکہ ہون کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔برت کے اختتام پر 1966 کے طلباء ایجی ٹیشن کے ایک رکن کلجیت سنگھ جموال ،سابق چیئرمین جے جے ایس ایف نے برت پربیٹھے طلباء کوجوس پیش کیا۔اس موقعہ پرمہلوک طلباء کی آتماکی شانتی کے لئے پرارتھناکی گئی۔جن طلباء نے برت رکھاتھا۔ یادرہے کہ 1966 میں جموں کے ساتھ امتیازی سلوک کولیکراحتجاج کررہے طلباء برج موہن،سبھاش چندر،گلشن ہانڈہ اورگرچرن سنگھ پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہوگئے تھے۔مہلوک طلباء کی قربانیوں کویادکرنے کے لئے کے ایس سمبیال نے جے جے ایس ایف کی کاوشوں کوسراہا۔زورآورسنگھ نے اس موقعہ پراپنی تقریر میں کہاکہ جموںصوبہ کے ساتھ ہورہے امتیازی سلوک کودورکرنے کے لئے جموں کے لوگوں خاص طورسے نوجوانوں کومتحدہوناچاہیئے۔جے جے ایس ایف کے صدرپشپندرسنگھ نے اپنی تقریرمیں کہاکہ کسی بھی سماج میں طلباء کوریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔انہوں نے طلباء سے کہاکہ وہ مہلوک طلباء سے تحریک حاصل کریں اورجموں کے ساتھ امتیازی سلوک کے خاتمہ کیلئے متحدہوجائیں۔