کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کی سب ڈویڑن مڑواہ میں جمعہ کی صبح سڑک حادثے میں تین افراد زخمی ہوے جن میں دو افراد کو ضلع ہسپتال اننت ناگ مزید علاج کیلئے منتقل کیا گیا۔ یہ حادثہ صبح نو بجے کے ہاینن کے قریب اس وقت پیش آیا جب سومو گاڑی آستان گام کی طرف جارہی تھی کہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر لڑھک گئی جس دوران اس میں سوار تین افراد کو شدید چوٹیں آئیں جنھیں مقامی لوگوں نے سی ایچ سی مڑواہ منتقل کیا جہاں سے بعد میں دوافراد کو مزید علاج کیلئے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جنکی شناخت رفیقہ بیگم و عسما جان کے طور ہوئی۔