مینڈھر//پولیس اہلکاروں پر ٹاٹاموبائل ڈرائیوروں کو تنگ طلب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے لوگوں نے بس اڈہ مینڈھر میں احتجاجی مظاہرہ کیاجس دوران گاڑیوں کی آمدورفت بند رہی۔مظا ہر ین نے مینڈھر پو لیس کے خلاف نعرے با زی کرتے ہوئے کہا کہ پو لیس اہلکار ٹا ٹا مو با ئل کے ڈائیو رو ں کو بلا وجہ تنگ کر تے ہیں اور ان سے پیسے ما نگتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ آج ایک ٹا ٹا مو بائل کا ڈرائیوار ایک مویشی کو لے جا رہا ہے کہ اچانک پو لیس اہلکارو ں نے اس کو پکڑ لیا اور پو لیس تھا نہ میں بند کر دیا ۔ مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ ڈرائیو ار اپنے گھر کیلئے ایک بیل لے جا رہے تھا کہ پو لیس اہلکا و ں نے اس کو پکڑ لیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی انسان مو یشو ں کو اپنے گھر کیلئے بھی نہیں لے جا سکتا ہے، یہ کہا ں کا قانو ن ہے ۔ احتجاج کو دیکھتے ہوئے ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر تنو یر احمد خان موقعہ پر پہنچ گئے اور مظا ہرین کو یقین دلاکر گاڑیوں کی آمدورفت بحال کروائی ۔