مینڈھر //مینڈھر کے دھرانہ علاقے میں ایک موٹرسائیکل حادثے کاشکار ہوگیا جس کے نتیجہ میں دو نوجوان شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کو ضلع ہسپتال راجوری منتقل کیاگیاہے جبکہ دوسرے کاعلاج سب ضلع ہسپتال مینڈھر میں ہی چل رہاہے ۔اس حادثے کے زخمیوں کی شناخت پچیس سالہ غلام عباس اور بیس سالہ محمد سلیم ساکنان گوہلدکے طور پر ہوئی ہے ۔دونوں نوجوانوںکو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد غلام عباس کو راجوری ہسپتال منتقل کیاگیاجبکہ سلیم کاعلاج مینڈھر ہسپتال میں ہی چل رہاہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔