سرینگر //موسم سرما کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ پاور ڈیولپمنٹ کی جانب سے پیشگی تیاریوں کی نگرانی کیلئے ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سنیچر کو موسم سرما کی تیاری کے ایکشن پلان کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے افسران کو ہدایت کی کہ بجلی کی طلب کو پورا کرنے کیلئے بنیادی ڈھانچے کو شدید موسمی صورتحال کے لئے تیار رہنا چاہئے ، اس کے علاوہ زمین پر بھی فعال اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ بجلی کے ٹرانسمیشن ، تقسیم میں تمام خامیوں کو اکتوبر تک پر کرنا ہوگا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے پچھلے برسوںکے تجربات سامنے رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال اکتوبر میں بجلی بڑھانے کے متعدد منصوبوں کی ٹائم لائنوں کو تیار کیا جائے۔سردیوں کے دوران لوگوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کثیر الجہتی حکمت عملیوں کو مرتب کرتے ہوئے اعلی بوجھ والے علاقوں کو ترجیح دیں اور ٹپوگرافی کو مدنظر رکھیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے افسران کو بتایا کہ سنو بائونڈ ، یو ٹی کے دونوں ڈویژنوں کے دور دراز اور ناقابل رسائی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے لئے آگے کا منصوبہ بنائیں۔لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے پر خصوصی تاکید کرتے ہوئے ، لیفٹیننٹ گورنر نے بجلی کی فراہمی اور طلب کے خلا کو پر کرنے کے لئے محکمہ بجلی کو ٹرانسمیشن اور تقسیم کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی ہدایت کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ عوام کے وسیع تر مفاد کے لء خطوط اور جذبے سے کم ٹائم لائنز اور اہداف کو پورا کرنا ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر نے بجلی کے عہدیداروں سے ایک ہفتے کے وقت میں حکمت عملی تیار کرنے کو کہا تاکہ بجلی کی خریداری کے اخراجات کو کس طرح کم کیا جاسکے۔۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بل ادا کرنے والے صارفین کو بجلی سے محروم نہیں کیا جانا چاہئے۔نقصانات کم کرنے کیلئے لیفٹیننٹ گورنر نے 3 ماہ کی ٹائم لائن طے کی۔ رواں سال اکتوبر تک مکمل ہونے والے منصوبوں میں گریڈ اسٹیشن میربازار کے 320 ایم وی اے سے 475 ایم وی اے تک اضافے کی بھی شامل ہے۔پاور کارپوریشنوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز نے اجلاس کو بتایا کہ جے کے پی ٹی سی ایل کشمیر کا 220 کے وی ٹرانسمیشن نیٹ ورک رنگ جلد تیار ہوجائے گا۔