عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//منگل کے روز سری نگرسمیت کشمیربھر میں رواں موسم کا گرم ترین دن ریکارڈ ہونے کے بعد بدھ کو صبح سے ہی وادی میں آسمان پر بادل چھائے ۔ 3مارچ2026بروزمنگل کوکشمیر بھرمیں گرمی کی شدت محسوس کی گئی ،کیونکہ بیشتر علاقوںمیں دن کا درجہ حرارت معمول سے کئی کئی ڈگری زیادہ درج ہوا۔موسمیاتی مرکز سری نگرکی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعدادوشمار کے مطابق منگل کے روز سری نگرمیں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا،جومعمول سے 9.3ڈگری زیادہ ہے ۔موسمیاتی مرکزکے مطابق قاضی گنڈمیںمنگل کے روز دن کا زیادہ سے زیادہ 22.6،پہلگام میں 18.2،کپوارہ میں 21.6،کوکرناگ میں 20.6،گلمرگ میں 13.5،ڈگری ریکارڈ کیاگیا ،جو معمول سے 10ڈگری اوپرہے ۔
اسی طرح سے منگل کے روز بارہمولہ میں دن کا زیادہ سے زیادہ 22.0،پلوامہ میں25.5،شوپپان میں 20.2،کولگام میں 23.8،گاندربل میں 20.8،اورسونہ مرگ میں 12.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا،یہ ان سبھی جگہوں پر معمول کے درجہ حرارت سے کئی کئی ڈگری اوپر ہے ۔اس دوران منگل کی تپتی دھوپ کے بعد بدھ کے روز سری نگرسمیت پوری کشمیر وادی میں صبح سے آسمان پر بادل چھائے ۔تاہم شام تک کہیں سے بارش ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔بادل چھائے رہنے کی وجہ سے منگل کے برعکس بدھ کو دن کی گرمی یا درجہ حرارت میں کمی پائی گئی ۔