منڈی//منڈی صدر مقام سے سات کلو میٹر دوری پر واقع تمرا میں ایک ماروتی کار حادثے کا شکار ہو گئی جس میں سوار دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے. پولیس ذرائع کے مطابق منگل کو منڈی سے پونچھ کی طرف جارہی ایک ماروتی کار زیر نمبر تمرا کے مقام پر ایک گہری کھائی میں جا گری جس میں موجود ایک ہی گھر کے دو سگے بھائی ریاض احمد و جاوید اقبال پسران محمد رشید ساکنہ اجوٹ پونچھ شدید طور پر زخمی ہوئے جن دونوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے کھائی سے باہر نکال کر ابتدائی علاج و معالجے کے لیے آرمی اسپتال سیکلو لے جایا گیا ۔بعد ازاں انہیں ضلع اسپتال پونچھ مزید علاج کے لیے لے جایا گیا جہاں سے ان دونوں بھائیوں کو میڈیکل کالج جموں روانہ کیا گیا جہاں پر ان دونوں کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ دونوں بھائی منڈی بس اسٹینڈ میں گاڑیوں کو ٹھیک کرنے کا کام کرتے ہیں اور پیشے سے مستری ہیں اس سلسلہ میں پولیس اسٹیشن منڈی میں ایک کیس بھی درج کیا گیاہے۔