منڈی// دارالعلوم رضائے مصطفیٰ اعلی ٰپیر میں علماء وائمہ مساجدکی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جسکی صدارت مولانا سید شاہد حسین بخاری مہتمم دارالعلوم وخطیب نورانی جامع مسجد اعلی پیر نے کی۔اس موقعہ پر مکاتب ،مدارس ومساجد اہلسنت کی تعلیمی وتعمیری ترقی کے تعلق سے متفقہ لائحہ عمل طے کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ملی و قومی حالات پریشان کن ہونے کے باوجود آپسی روابط وتعلقات کو ہموار کر کے تمام مشکلات کا ازالہ کیا جائے ۔ اس دوران یہ فیصلہ ہواکہ تحصیل سطح کے دینی ،مذہبی اور ملی مسائل کو مشاورت سے حل کیا جائے گا ۔میٹنگ کے دوران جماعت اہلسنت تحصیل منڈی کے علماء کرام وائمہ ،حفاظ وقاری حضرات کی ایک تنظیم بھی تشکیل دی گئی جس میں اتفاق رائے سے مولانا سید شاہد حسین بخاری کوصدراور جنرل سیکریٹری مفتی غلام محمد نعیمی سربراہ دارالعلوم ضیاء الاسلام لورن کو چناگیا۔ ان کے علاوہ مفتی الطاف حسین رضوی،مولانا عبد القیوم اڑائی،مولانا جاوید نعیمی بٹل کوٹ،مولانا عارف اشرفی براچھڑ،مولانا محمد ریاض اعلیٰ پیر،مولانا رفیق بیدار، حافظ نظام الدین راجپورہ کو تنظیم کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔میٹنگ میں مولانا فاروق رضا امام پرانی پونچھ، مولانا شریف امام چکھڑی، مولانا مجید امام لوہل بیلہ،مولاناسفیر امام کھڑپا لورن،مولانا غلام الدین اڑائی،حافظ اقبال اڑائی، مولانا بشیر الدین امام ڈینگلہ،حافظ سجاد لورن،حافظ جہانگیر احمد جالیاں،مولانا اقبال جالیاں،مولانا رفیق سلونیاں وغیرہ نے بھی شرکت کی۔