منڈی//تحصیل منڈی کے صدر بازار میں روزانہ کا بدترین ٹریفک جام دوکانداروں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کیلئے بھی مشکلات کا سبب بنا ہوا ہے اگر بازار میںدو طرف سے ایک مرتبہ دو بڑی گاڑیاں آجاتی ہیں تو پھر اس کے بعد گھنٹوں بازار میں جام رہتا ہے۔ منڈی صدر بازار کی چوڑایائی کم ہونے کی وجہ سے اکثر اوقات جام لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے دوکانداروں اور بازار میں چلنے والوں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اگرچہ اس روزانہ کے جام سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے سرکار کی جانب سے دس برس قبل منڈی بائی پاس سڑک تعمیر کی گئی تھی مگر 2014کے تباہ کن سیلاب نے اس سڑک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور چند برس قبل سرکار نے منڈی بائی پاس پلْ کی تعمیر کو ہاتھ میں لیا تھا جس کی تعمیر کوڈ 19کی وجہ سے بند تھی مگر گزشتہ کچھ ماہ سے پلْ کی تعمیر پر دوبارہ کام شروع کر دیا گیا تھا جس کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد ہی ٹریفک جام سے عوام کو اور دوکانداروں کو نجات مل سکتی ہے دوکانداروں کے مطابق روزانہ ٹریفک جام کی وجہ سے ان کے کاروبار پر بھی کافی زیادہ اثر پڑتا ہے۔ منڈی کے تاجروں اور عوام نے سرکار سے اپیل کی ہے کہ وہ صبح دس بجے سے صرف ضروری گاڑیوں کو ہی بازار میں چلنے کی اجازت دیں اور دس بجے سے قبل اور شام چار بجے کے بعد ہی بڑی گاڑیوں جن میں ٹرک ٹرکٹر اور سامان سے لدی ہوئی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہو تاکہ بازار میں روزانہ کے جام کم ہو سکے۔