پونچھ//منشیات کے خاتمے کے سلسلہ میں پونچھ قصبہ میں مہم چلائی جارہی ہے تاکہ منشیات سے نوجوان نسل کو بچایا جا سکے۔اس حوالے سے محکمہ ایکسائز کی جانب سے بھی انسپکٹر محمد عارف کی قیادت اور زیر نگرانی ای ٹی او فاروق چوہدری نے ڈی ای سی (ایگزیکٹو) جموں سید مرید حسین شاہ کی ہدایات پرغیر قانونی بھنگ اور زہریلی گھاس کو کاٹ کر تباہ کر دیا۔ اس مہم کے دوران عوام میں بھی بیداری لائی گئی اور ان سے اپیل کی گئی کہ نوجوان نسل کو منشیات سے دور رکھنے کے سلسلہ میں شروع کی گئی مہم میں تعاون دیں۔مہم میں غیر سرکاری تنظیم یشن کے چیئرمین امتیاز احمد سلاریہ کی قیادت میں نوجوانون نے رضاکارانہ طور پر کام کیا۔