سرینگر//پولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران اننت ناگ ،بڈگام اور کولگام میںتین افراد کو گرفتارکرکے اُس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشیاء کو برآمد کرلیا۔ پولیس پوسٹ کھنہ بل نے ایس ایچ اواننت ناگ کی نگرانی میں کھنہ بل علاقے میں چیکنگ کے دوران زاہد فاروق ساکن بٹنگو اننت ناگ کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 10گرام ہیرائن برآمد کیا۔ اننت ناگ تھانہ نے متعلقہ دفعات کے تحت کیس زیر ایف آئی آر نمبر 92/ 2021 درج کیا اور مزید تفتیش شروع کردی ۔چاڈورہ تھانہ کی ایک ٹیم نے حاجی گنڈ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 45گرام چرس، 120نشیلی ٹکیاں اور نقدی رقم 5020 برآمد کئے ۔ مذخورہ شخص کی شناخت قیصر احمد گنائی ساکن نوگام شنکر پورہ سرینگر کے طور پر کی ہے ۔ اس سلسلے میں چاڈورہ تھانہ میں ایف ائی ار زیر نمبر 37/2021کے تحت کیس درج کیا۔ اس طرح سے کولگام پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع پر مفرور ملزم ظہور احمد شیخ ساکن ڈرین قاضی گنڈ کو گرفتار کرلیا۔اس سلسلے میں ایس ایچ او قاضی گنڈ نے ایس ڈی پی او قاضی گنڈ کی نگرانی میں قاضی گنڈ علاقے میں مصدقہ جگہ پر چھاپہ مار کرمذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 8ماہ قبل شاہراہ پر ایک ہوٹل سے غیر قانونی شراب ، چرس اور خشخاش پوست کی بھاری مقدار برآمد ہوئی تھی جس کا مذکورہ شخص ہی مالک بتایا جاتاہے ۔ملزم ایف آئی آر نمبر 251/2020 اور 48ایکسائز ایکٹ میں ملوث ہونے پر قانون کے ذریعہ مطلوب تھا۔