منجا کوٹ //راجوری ضلع کی تحصیل منجا کوٹ میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں 6افراد زخمی ہو گئے جن کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ تحصیل کے سروالہ علاقہ میں ایک ایکو گاڑی زیر نمبر JK11E-6710سروالہ سے منجا کوٹ جارہی تھی کہ اسی دوران تکیہ موڑ کے نزدیک ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر ایک گہری کھائی میں جا گری جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار افراد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کی شناخت شمیم اختر زوجہ محمد شکیل ،صوفیہ کوثر ،خاتون بیگم ،خالدہ کوثر ،تعظیم بیگم او ر سہانہ کوثر کے طورپر ہوئی ہے تمام زخمیوں کو علاج معالجہ کے سلسلہ میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے اس سلسلہ میں منجا کوٹ پولیس سٹیشن میں ایک معاملہ درج کرتے ہوئے مز ید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔