منجاکوٹ //تحصیل منجاکوٹ میں نوجوانوں کا ایک اجلاس منعقد ہواجس میں حکومت سے یہ مانگ کی گئی کہ کالج کا قیام عمل میںلایاجائے ۔ ساتھ ہی انہوںنے انتباہ دیاکہ اگر دس دنوں کے اندر اندر کالج کے قیام کو منظوری نہ ملی تو وہ بڑے پیمانے پر احتجاج کریںگے جس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ عبدالقادر خان نے کہاکہ حکومت منجاکوٹ کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے اور یہاں کے طلباء کا مستقبل تباہ کیاجارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ اگر ناانصافیوں کا یہ سلسلہ ایسے ہی جارہاتو وہ بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے پر مجبورہوںگے ۔ انہوںنے کہاکہ کالج کا قیام منجاکوٹ کے طلباء کیلئے لازمی ہے اور اگر دیگر مقامات پر کالج بن رہے ہیں تو پھر منجاکوٹ کو کس بنیاد پر نظرانداز کیاجارہاہے ۔ انہوںنے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ دس دنوں کے اندر اندر کالج کے قیام کو منظوری دی جائے نہیں توپھر سڑکوں پر نکل کر احتجا ج کیاجائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔