منجاکوٹ//منجاکوٹ میں رہبر تعلیم اساتذہ نے فورم کے بینر تلے ضلع صدر منظور خان کی قیادت میں احتجاج کیا ۔ اس موقعہ پر اساتذہ نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ ان کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں اور ساتویں تنخواہ کمیشن کا فائدہ دینے کے ساتھ ساتھ ان کی تنخواہیں ڈی لنک کی جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ انہیں تنخواہ کیلئے چار چار ماہ تک انتظار کرناپڑتاہے جو ان کے ساتھ ناانصافی ہے ۔ ان کاکہناتھاکہ وہ گھریلو سطح پر مالی مشکلات سے دوچار ہیں اور حکومت کو ٹس سے مس نہیں ۔احتجاج میں لوکیش شرما ودیگران بھی موجو دتھے۔