کلکتہ// دنیا بھر میں بہترین ڈبیٹنگ سوسائٹی میں سے ایک آکسفورڈ یونین نے اس مرتبہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو شرکت کیلئے مدعوکیا ہے ۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اس دعوت پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔آکسفورڈ یونین نے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کو شرکت کیلئے مدعو کیا ہے ۔آکسفورڈ یونین ڈییٹنگ سوسائٹی کے صدر نے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہم آپ کے ساتھ بات چیت کرنے کے منتظر ہیں۔ بین الاقوامی پروازیں اس وقت بند ہیں۔ لہذا ہم نے آپ کی تقریر کو آن لائن نشریات کا بندوبست کیا ہے ۔