ظفر اقبال
اوڑی/ لیفٹیننٹ گورنر منوج سہنا کے کل اْوڑی دورہ کے دوران ممبر اسمبلی اوڑی ڈاکٹر سجاد شفیع نے آپریشن سندرو کے دوران متاثر ہونے والے مکمل اور جزوی طور پر تباہ ہونے والے مکانات کے لیے معاوضے میں اضافے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر پر زور دیا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کو مناسب راحت اور بازآبادکاری کی امداد فراہم کریں۔ممبر اسمبلی نے حلقہ کے نوجوانوں کے لیے خصوصی پولیس بھرتی مہم چلانے کا بھی مطالبہ کیا۔ ڈاکٹر سجاد شفیع نے اْوڑی سب ڈویڑن کو ST-2 کا درجہ دینے کے دیرینہ مطالبہ کو مزید دہرایا اور کہا کہ اس اقدام سے مقامی آبادی کو تعلیم، روزگار اور فلاحی اسکیموں میں فائدہ پہنچے گا۔