تھنہ منڈی //ممبر پارلیمنٹ جموں پونچھ جگل کشور شرما نے تھنہ منڈی دورہ کرکے ایک سڑک کا افتتاح جبکہ ایک سڑک کے دوسرے مرحلے کا سنگ بنیاد رکھا۔ جمعرات کے روز ممبر پارلیمنٹ جگل کشور شرما نے ممبر اسمبلی راجوری ایڈوکیٹ قمر حسین چوہدری اور ممبر قانون ساز کونسل ایڈووکیٹ وبودھ گپتا کے ہمراہ تھنہ منڈی پہنچے جہاں انہوںنے پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا کے تحت تعمیر شدہ سڑک سوڑہ تا بدھا کنہ سڑک کا افتتاح کیاجبکہ ہسپلوٹ تا راجدھانی سڑک کے دوسرے مرحلے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقعہ پر سابق ممبر پارلیمنٹ اور سابق وزیر چوہدری طالب حسین،ایڈووکیٹ آصف کٹاریہ، دنیش شرما، بلاک صدر بی جے پی ماسٹر عبدالغنی شال، زاہد احمد، امجد خان، زونل صدر پی ڈی پی محمد اقبال شاہ، ایڈووکیٹ ظہور بھٹی، قاضی خلیل الرحمن ،مقامی پنچایتی نمائندگان وسیاسی و سماجی کارکنان بھی موجود تھے ۔ ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ سڑک سوڑہ تا بدھا کنہ پردھان منتری سڑک یوجنا کے تحت تعمیر کی گئی ہے جس سے درجنوں علاقوں کے عوام کو فائدہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپلوٹ تا راجدھانی سڑ ک پر دوسرے مرحلے کے تحت تارکول بچھایاجائے گاجس سے کافی لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے اس موقعہ پر یقین دہانی کرائی کہ راجوری۔ بفلیاز براستہ تھنہ منڈی سڑک کا کام اگلے مارچ تک شروع کیا جائے گاجسکے متعلق محکمہ گریف کو ہدایا ت جاری کر دی گئی ہیں۔