کلیان میں اردواسکول منہدم ،طلباء محفوظ ،عام تعطیل کا اعلان
ممبئی//عروس البلاد میں 44 سال میں دوسری بار بھاری بارش سے بے حال ، 26 جولائی، 2005 کے بعد سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ،ممبئی سمیت مہاراشٹر میں 33افراد جاں بحق، گزشتہ چنددنوں کے دوران ممبئی میں ہونے والی بارش کے سبب عام شہریوں کی زندگی بے حال ہوچکی ہے ،پچھلے جمعہ سے شہراور قرب وجوار میں بارش کاسلسلہ جاری ہے ،اس کی وجہ سے حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کیا اور اسکول اور کالج بند کردیئے ہیں اور امتحان ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ شہر کی رفتار بند ہوگئی ہے اور لوگوں کو گھروں میں خود کو قید کرنے پر مجبور کردیا ہے ۔ منگل کوشہر میں موسلادھار بارش ہوئی ۔ بارش سے شہر کی صورت حال کا مشاہدہ کرتے ہوئے موسمیاتی شعبہ واقع سانتا کروز کے اعداد و شمار کے مطابق آج منگل کی صبح ساڑھے 8 بجے تک ہوئے 24 گھنٹوں میں شہر میں 375.2 ملی میٹر بارش ہوئی ،جوکہ گزشتہ 44 برس میں 24 گھنٹوں میں ہونے والی دوسری سب سے زیادہ بارش ہے ۔ ممبئی کے پڑوسی شہر تھانے ریجنل ڈیزٹر مینجمنٹ سیل کو24 گھنٹوں میں 94شکایات ملی ہیں، تقریباً 13 درخت اور ان میں سے 3 شاخیںگرنے کی تھیں۔ ممبئی میں بارش نے زمینی زندگی متاثر کی ہے ،وہیں آسمان میں پروازوں پر بھی اثر پرا ہے ، اگرچہ ممبئی ہوائی اڈے بند نہیں ہوا ہے ، لیکن کچھ پروازوں کو گوا میں منتقل کر دیا گیا ہے ، اب تک، 52 پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ 54 راستے تباہ کیے گئے ہیں ۔ ممبئی میں بھاری بارش کی وجہ سے ممبئی یونیورسٹی نے امتحان ملتوی کردیئے ہیں، ممبئی یونیورسٹی کے آئی ڈی او ایل (فاصلے اور اوپن لرننگ انسٹی ٹیوٹ) نے بی ایس سی کمپیوٹر سائنس پہلے اور دوسرا سال کی امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔ ممبئی کے قرب وجوار سمیت پونے ،کوکن اور رائے گڑھ میں میںبارش کا قہر جاری ہے اور شمال مغربی ممبئی کے ملاڈ علاقہ میں ایک رہائشی عمارت کے احاطہ کی دیوار منہدم ہونے کی وجہ سے 20مکین ہلاک ہوگئے ،50کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا ہے ۔قریبی شہر کلیان میں ایک اردواسکول کی عمارت منہدم ہوگئی اور ملبہ متصل مکانات پر گرنے سے چار کی موت واقع ہوگئی جبکہ پونے میں تین روز میں پیش آئے دوسرے واقعہ میں دیوار گرنے سے متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ممبئی شہر،تھانے ،رائے گڑھ اور پال گھر ضلع میں حکومت نے ہائی الرٹ کے ساتھ ہی آج عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے ،دفاتر ،اسکول اور کالج میں چھٹی دے دی گئی،پونے میں دوروز قبل اسی طرح دیوار منہدم ہونے سے 15مزدورہلاک ہوئے تھے ۔ بی ایم سی اور محکمہ موسمیات کے مطابق ممبئی میں ایک بار پھر چوبیس گھنٹے میں آج صبح ساڑھے آٹھ بجے تک 375.2ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ،ملاڈ اور کرلا میں سیلابی صورت حال ہے اور ملاڈ میں 301ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے ،ممبئی ایئرپورٹ کا رن وے بند کردیا گیاہے اور 55 پرازوں کو دوسرے شہروںکی سمت میں موڑدیا گیا ہے جبکہ پچاس پروازیں منسوح کردی گئی ہیں ،محکمہ موسمیات کے مطابق بحرعرب سے مغربی سمت سے بادلوں نے جنوبی گجرات اورمتصل علاقوںکا رُخ کیا ہے ۔صرف ممبئی میں 24 گھنٹے میں دوسوایم ایم سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے ،وزیراعلیٰ دویویندرفڑنویس نے بی ایم سی صدردفتر میں ڈسٹارمنیجمنٹ شعبہ کا دورہ کیا اور کمشنر پروین پردیسی سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پولیس کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے ۔اس سیلابی صورتحال کے لیے ممبئی کے اسٹارم واٹر ڈرائن ڈپارٹمنٹ کو ذمہ دارقراردیا گیا ہے ۔ بیسٹ کمپنی کے مطابق شہر کے مختلف علاقوںمیں 152بسیں پانی میں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ بسوںمیں مسافروںکی کمی کے سبب کئی روٹ پر بسوںکو بند کردیا گیا جبکہ گزشتہ شب ممبئی پولیس کو 1600-1700 ٹوئیٹ موصول ہوئے ہیں۔جوہو کا ایئرپورٹ بند کردیا گیا ہے اور رن وے پر بڑی بڑی مچلیاں تیر رہی ہیں جنہیں فائرعملے نے پکڑلیا ہے ۔کیونکہ قریبی سمندر سے نالے کے ذریعہ مچھلیاں یہاں پہنچ گئیں۔یو این آئی