نئی دہلی// گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے3لاکھ،66ہزار161 نئے کیس درج ہوئے اور 3754 مریضوں کی موت ہوگئی تھی ۔لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 3,53,818 افراد صحت مند بھی ہوئے ہیں۔ ملک میں اب تک 17 کروڑ 1 لاکھ 76 ہزار 603 افراد کو پولیو کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3,66,161 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 26 لاکھ 62 ہزار 575 ہوگئی۔ وہیں 353818 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے جس کے بعد کووڈ 19 کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 18671222 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد 3745237 ہے۔ اسی دوران 3754 مریضوں کی اموات کے ساتھ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 116 ہوگئی ہے۔ملک میںصحتیابی کی شرح بڑھ کر 82.39 فیصد اور فعال معاملات کی شرح کم ہوکر 16.53 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.09 فیصد ہے۔مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات میں 12357 کی کمی آنے سے یہ کم ہوکر 6,18,070 پر آگئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں مزید 60226 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 44,07,818 ہوگئی ہے جبکہ 572 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 75,849 ہوگئی ہے۔
ریاستوں اور مرکز ی زیرانتظام علاقے
ایک کروڑ سے زیادہ ٹیکے دستیاب: مرکز
یو این آئی
نئی دہلی// وزارت صحت و خاندانی بہبود نے پیر کے روز کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیرِانتظام علاقوں کے پاس ایک کروڑ 4 لاکھ 30 ہزار 63 کووڈ 19 کے ٹیکے دستیاب ہیں۔وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے علاوہ آئندہ تین دنوں میں ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو 9 لاکھ،24 ہزار910 ٹیکے مزید دیئے جائیں گے۔وزارت کے مطابق صبح آٹھ بجے تک دستیاب اعدادوشمار کے مطابق مرکز نے اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تقریبا 18 کروڑ یعنی 17 کروڑ،93 لاکھ،57 ہزار،860 ٹیکے مفت فراہم کئے ہیں۔