نئی دہلی//ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم جاری ہے اور ویکسین لینے والوں کی تعداد 117 کروڑ سے زائد گئی ہے ۔کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے 311 ویں دن 63 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے ۔جس کے ساتھ ہی مجموعی ٹیکہ کاری 117 کروڑ سے تجاوز کرگئی ۔پیر کو یہاں مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 32 لاکھ 99 ہزار337 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ کل صبح 7 بجے تک 116 کروڑ 87 لاکھ 28 ہزار 385 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔
کم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاستیں | ویکسی نیشن کیلئے جارحانہ مہم چلانے کی ضرورت :مانڈویہ
یو این آئی
نئی دہلی// صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ نے اوسط سے کم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاستوں میگھالیہ، ناگالینڈ، پڈوچیری اور منی پور سے کہا ہے کہ وہ کووڈ ویکسین کے ویکسی نیشن کے لیے جارحانہ مہم شروع کریں۔ پیر کو یہاں کووڈ ویکسینیشن مہم کی جائزہ میٹنگ میں مانڈویہ نے کہا کہ کووڈ ویکسینیشن مہم اپنے آخری مراحل میں ہے ۔ اس میں تیزی لانے اور مکمل حفاظتی ٹیکوں کو یقینی بنانے کے لیے ایک جارحانہ مہم چلانے کی ضرورت ہے ۔ میٹنگ میں منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ اور پڈوچیری کے ہیلتھ سکریٹریز اور محکمہ صحت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ ملک میں کووڈ کی پہلی ویکسین 82 فیصد اہل آبادی کو اور دوسری ویکسین 43 فیصد اہل آبادی کو دی گئی ہے ۔ ان ریاستوں میں ویکسینیشن قومی اوسط سے کم ہے ۔