نئی دہلی //ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی شرح مارچ 2020 کے بعد سب سے کم سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس وقت یہ 0.47 فیصد ہے ۔ جمعرات کو ملک میں 74 لاکھ 33 ہزار 392 افراد کوکورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب چار کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 14,348نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کے اعدادوشمار بڑھ کر تین کروڑ 42 لاکھ 16 ہزار 550 ہو گیا ہے ۔ اس دوران 13 ہزار 198 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعدادبڑھ کر 33596516 ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 345 اضافے سے ایک لاکھ 64 ہزار 161 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 805 مریضوں کی موت کے بعداموات کااعدادوشمار بڑھ کر4 لاکھ 55 ہزار 873 ہو گیا ہے ۔