نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی تباہ کاری جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 95ہزار 41ہوگئی ہے جبکہ اس دوران 2023افراد وائرس سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2لاکھ95ہزار041 نئے معاملات سامنے آنے کے ساتھ کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر1 کروڑ 56 لاکھ 16 ہزار 130 ہوگئی ہے ۔سرگرم معاملات کی تعداد 21لاکھ57ہزار538 ہوگئی ہے ۔ دوسری طرف ، 1لاکھ67ہزار457 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے یہ تعداد 1کروڑ32لاکھ76ہزار039 ہوچکی ہے ۔ اس عرصے میں 2023 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ، اس بیماری سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1لاکھ82ہزار553 ہوگئی ہے ۔ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 85.01 فیصد ،سرگرم معاملات کی شرح 13.82 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.17 فیصد ہے ۔ مہاراشٹر کورونا وائرس کے سرگرم معاملات میں اب بھی سرفہرست ہے ۔ اس ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرگرم معاملات 7354 کے اضافے سے مجموعی تعداد 6لاکھ85ہزار552 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں 54ہزار224 مزید مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 32لاکھ13ہزار464 ہوگئی ہے جبکہ 519 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 61ہزار343 ہوگئی ہے ۔