نئی دہلی// ملک میں اس وقت روزانہ ایک لاکھ سے زائد پرسنل پروٹیکشن اکیوپمنٹ (پی پی ای) اور این 95 ماسک بنائے جارہے ہیں۔ پي پی ای 104 اور این 95 ماسک تین گھریلو صنعت کار بنا رہے ہیں۔مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کی صدارت میں ہفتہ کو یہاں وزرا کے گروپ کی میٹنگ میں یہ اطلاع دی گئی۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ کچھ گھریلو کمپنیاں وینٹیلیٹر کی تعمیر کا کام شروع کر چکی ہیں اور9 مینیوفیکچر کمپنیوں کو 59 ہزار سے زائد وینٹیلیٹر بنانے کے آرڈر دیئے جا چکے ہیں۔وزرا کے گروپ کو کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے ملک میں اس وائرس کے اسپتالوں، آئیسولیشن وارڈ، بستروں ، پي پي ای، این 95 ماسک، ادویات، وینٹیلیٹر اور آکسیجن سلنڈر کی دستیابی کی معلومات دی گئی ۔وزرا نے ملک میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹ کی دستیابی، ٹیسٹ کی سہولت اور کورونا سے متعلق معاملات والے ہاٹ اسپاٹ اور کلسٹر کے کنٹرول کے اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔یواین آئی