نئی دہلی// دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کے روز کہا کہ ملک اس وقت چین کے ساتھ دو محاذوں پر لڑ رہا ہے ، ایک سرحد پر اور دوسرا وہاں کے پھیلائے ہوئے وائرس کے خلاف اور اس پر کسی کو بھی سیاست نہیں کرنی چاہئے ۔مسٹر اروند کیجریوال نے کل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میڈیا سے گفتگو میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ "اس وقت یہ ملک چین کے خلاف دو طرف جنگ لڑ رہا ہے ۔ پہلے تو ہمارے ڈاکٹر چین کے وائرس سے لڑ رہے ہیں اور دوسری جگہ ہندوستان کے بہادر سپاہی سرحد پر لڑ رہے ہیں۔ ہمارے 20فوجی سرحد کی حفاظت کرتے ہوئے پیچھے نہیں ہٹے تو ہم سب بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے "۔ یو این آئی