لندن// آنجہانی ملکہ برطانیہ کے تابوت کی حفاظت پر تعینات محافظ بے ہوش ہو کر منہ کے بل گرپڑا۔لندن ویسٹ منسٹر ایبی میں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے تابوت کی حفاظت پر تعینات گارڈ بے ہوش کر گر پڑا۔ گارڈ رائل گارڈز کی جانب سے آنجہانی ملکہ کو پیش کی جانے والی سلامی کے دوران گر کر بے ہوش ہوا۔ گارڈ کے اچانک بیہوش ہو کر گرنے کا سبب سامنے نہیںآسکا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اونچے چبوترے پر رکھے گئے ملکہ برطانیہ کے تابوت کی حفاظت پر مامور گارڈ کے بے ہوش ہوتے ہی ایک اور گارڈ دوڑ کر بے ہوش گارڈ کو سنبھالتا ہے اور ہوش میں لانے کی کوشش کرتا ہے۔ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال 8 ستمبر کو ہوا تھا۔ برطانیہ عوام کی جانب سے 96 سالہ ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ا?نجہانی ملکہ برطانیہ کی ا?خری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔ادھر برطانیہ کے شاہ چارلس فاؤنٹین پین لیک ہونے پر ناراض ہوگئے۔ شاہ چارلس نے شمالی آئرلینڈ کا دورہ کیا۔ اس دوران ایک تقریب میں دستخط کے دوران ان کے پین سے انک لیک ہو کر انگلیوں پر پھیل گئی۔شاہ چارلس انک لیک ہونے پر نشست سے اٹھ کھڑے ہوئے اورپیچھے مڑ کر اپنے اسٹاف پر انک لیک ہونے پر غصے کا اظہارکیا اور رومال سے انک صاف کی۔