کشتواڑ//آرمی کی جانب سے ملاڑ،کشتواڑ میں نیشنل رورل لائیو لی ہُڈ مشن (NRLM) کے اشتراک سے خواتین کے لئے ’’ اُمید ‘‘ سکیم کے تحت ایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا ۔لیکچر کا مقصد خواتین کو آرمی کی جانب سے این آر ایل ایم کی اُمید سکیم کے تحت سیلف ہیلپ گروپوں سے منعقدہ سلائی کلاسوں میں تربیت حاصل کرنے کی جانب راغب کرنا تھا اور انہیں خود کفیل ہونے کا نشانہ حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کرنا تھا ۔سلائی،بُنائی کے کلاس آرمی کی جانب سے خواتین کو تربیت تجربہ کار انسٹرکٹر کی جانب سے فراہم کی جا رہی ہے۔کورس میں ملاڑ اور درگدھوراں خطہ کی55خواتین نے اپنے نام کا اندراج کیا ہے۔لیکچر کے دوران سکیم ہذا کے تحت فوائد اور مواقعوں کی جانکاری دی گئی۔لوگوں نے مقامی آبادی کی مدد کے لئے تربیتی کورس منعقد کرنے پر فوج کا شکریہ ادا کیا۔