مکہ مکرمہ//الحرمین ا لشریفین انتظامیہ کے سربراہ اور حرم مکی شریف کے امام وخطیب شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ بیت المقدس عرب اور اسلامی شہر ہے اور اس کی یہ شناخت کبھی ختم نہیں گی۔الحرمین الشریفین کے علماء کی نمائندگی کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول اور تیسرا حرم شریف ہے۔ یہ رسول اکرمکی جائے اسراء بھی ہے۔ مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کے حوالے سے سعودی عرب کا اصولی موقف ہے۔